آرمی چیف راحیل شریف کامہمند ایجنسی کادورہ، فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کاعزم

آرمی چیف راحیل شریف کامہمند ایجنسی کادورہ، فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے ...
آرمی چیف راحیل شریف کامہمند ایجنسی کادورہ، فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کاعزم

  

مہمند ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ چین سے واپس آتے ہی مہمند ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہیں علاقے میں امن واستحکام اور جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گرد ی کیخلاف جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ جنرل راحیل شریف کو علاقے میں امن و استحکام کے حوالے سے جاری آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات دہشتگردی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہونگے۔ فاٹا کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پورے فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک اور خالی کروائیں گے۔

مزید :

قومی -