کوئٹہ میں میئر کی نشست کے لیے اتحادی جماعتیں راضی ہو گئیں

کوئٹہ میں میئر کی نشست کے لیے اتحادی جماعتیں راضی ہو گئیں
کوئٹہ میں میئر کی نشست کے لیے اتحادی جماعتیں راضی ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) میئر کی نشست کے لیے بالآخر اتحادی جماعتوں میں فارمولا طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میئر کی نشست کے لیے اتحادی جماعتیں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس نئے فارمولے کے مطابق پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کلیم اللہ کو کوئٹہ کا میئر مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈپٹی میئر کاانتخاب مسلم لیگ ن سے کیا جائے گا۔اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں بھی اس معاملے کا حل نہیں نکالا جا سکا تھا۔

رینجرز نے بازیاب نہیں کروایا ،مغوی لاریب کا دعوی

واضح رہے مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی نے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبے کے اہم عہدے جن میں وزارت اعلیٰ اور گورنر کا عہدہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے پاس ہیں اس لیے کوئٹہ میں میئر کا عہدہ کسی اور جماعت کو ملنا چاہیئے۔جبکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ ان کے کونسلر سب سے زیادہ ہیں اس لیے یہ عہدہ بھی ان کو ملنا چاہیئے۔تاہم اب اس مسئلے کا حل نکل آیا ہے اور اتحادی جماعتیں بھی اس معاہدے پر راضی ہو گئی ہیں۔