نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے میں پنجاب سرفہرست ہے : وزیر داخلہ پنجاب

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے میں پنجاب سرفہرست ہے : وزیر داخلہ پنجاب
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے میں پنجاب سرفہرست ہے : وزیر داخلہ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درٓمد کروانے کے لیے پنجاب سرفہرست ہے۔جبکہ پنجاب بھر میں سرچ آپریشنز کے دوران 1675 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رینجرزکا سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں 274 افراد کو دہشت گردی جبکہ 306 افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 439 غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ غیر ملکیوں کا تعلق بھارت اور افغانستان سمیت 12 ممالک سے ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ دہشت گردی ملکی مسئلہ ہے اور حکومت اسے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔