باردو سے بھری گاڑی سمیت گرفتار ہونے والے 6دہشت گردوں کی اپیلیں ہائی کورٹ سے خارج

باردو سے بھری گاڑی سمیت گرفتار ہونے والے 6دہشت گردوں کی اپیلیں ہائی کورٹ سے ...
باردو سے بھری گاڑی سمیت گرفتار ہونے والے 6دہشت گردوں کی اپیلیں ہائی کورٹ سے خارج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے بارود سے بھری گاڑی سمیت گرفتار ہونے والے 6دہشت گردوں کی اپیلیں خارج کردیں ۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے6جون 2008کو راولپنڈی کے علاقے صادق آباد کے ایک سی این جی سٹیشن پربارود سے بھری 3 گاڑیوں سمیت گرفتار ہونے والے6 دہشت گردوں کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے متعلقہ انسداددہشت گردی کی عدالت کی جانب سے مجرموں کو اگست 2010 میں دی گئی 2،2بار عمر قید اور2،2لاکھ جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔ جسٹس سید افتخار حسین شاہ اور جسٹس ذوالقرنین سلیم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مجرمان انتخاب احمد عباسی، عابد خان، محمد اسحاق، محمد کبیر، قمر زمان اور ظفر علی کو دفعہ 302 اور7ATA کے تحت 2،2بار عمر قید اور2،2لاکھ جرمانے کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ اپیل کنندگان ایسا کوئی جواز پیش نہیں کرسکے جن کی بنیاد پر ان کی اپیلیں منظور کی جاسکیں ۔

مزید :

لاہور -