سی آئی اے پولیس نے لاہور سے مبینہ بھتہ خور گرفتار کر لیا

سی آئی اے پولیس نے لاہور سے مبینہ بھتہ خور گرفتار کر لیا
سی آئی اے پولیس نے لاہور سے مبینہ بھتہ خور گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس نے مبینہ بھتہ خور گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے الیاس بلوچ نامی بھتہ خور کو گرفتار کیا۔ سی آئی اے کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ الیاس بلوچ نامی بھتہ خور فیکٹری سے نکال دیا گیا تھا جبکہ فیکٹری سے نکالے جانے کے بعد الیاس نے فیکٹری مالک سے بھتہ طلب کیا تھا۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ ابھی تک ملزم کا کوئی پولیس ریکارڈ موجود نہیں ہے تاہم اس سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

مزید :

لاہور -