پاکستان کابھارت کو سکیورٹی کونسل کامستقل رکن بنائے جانے کی مخالفت،خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا:سرتاج عزیز

پاکستان کابھارت کو سکیورٹی کونسل کامستقل رکن بنائے جانے کی مخالفت،خطے میں ...
پاکستان کابھارت کو سکیورٹی کونسل کامستقل رکن بنائے جانے کی مخالفت،خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا:سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بنائے جانے کی مخالفت کر دی ہے ۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاکہنا ہے کہ سکیورٹی کونسل میں مراعات یافتہ قوتوں میں اضافے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ایسا کرنے سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔مشیر خارجہ کا کہنا تھاکہ جو ملک اقوام متحدہ کی کشمیر کی قرارددادوں پر عمل نہیں کر سکتا وہ سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر بننے کا اہل نہیں ہو سکتا،ان کاکہنا تھاکہ بھارت کو چاہیے کہ وہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ اروں کے خلاف بھی کاروائی کرے۔

ائیر چیف طاہررفیق بھٹی کی بحرین کے شاہ حماد سے ملاقات،دوطرفہ تعاون پر اتفاق
امریکا اور بھارت کے سول نیوکلیئر معاہدے پر سرتاج عزیز کاکہنا تھاکہ نیوکلیئر معاہدہ امریکا امتیازی فیصلہ ہے اس سے پاکستان کو اقتصادی اور سیاسی مصلحتوں پر نقصان ہوگا۔ان کامزید کہنا تھاکہ پاکستان اپنے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے اور امریکا سے امید رکھتا ہے کہ وہ امتیازی سلوک کی بجائے خطے میں امن وامان قائم کر نے کیلئے اپنامثبت کردار ادا کرے گا۔
دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے خاتمے پر پاکستان کی نیت پر شک کرنا نامناسب ہے ، پاکستان نے دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے ،دنیا سے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے تمام ممالک کو اپنا پنا کر دار ادا کرنا ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -