غیر فطری جنسی عمل کے خوفناک ترین نتائج تحقیق میں سامنے آگئے

غیر فطری جنسی عمل کے خوفناک ترین نتائج تحقیق میں سامنے آگئے
غیر فطری جنسی عمل کے خوفناک ترین نتائج تحقیق میں سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) ہم جنسی کا شرمناک فعل مغرب میں نہ صرف بہت مقبول ہے بلکہ متعدد ممالک نے تو مردوں کو مردوں کے ساتھ شادی کر کے میاں ”بیوی“ کے طور پر رہنے کی قانونی اجازت بھی دے رکھی ہے اگرچہ مغرب نے کبھی مذہب اور اخلاقیات کی روشنی میں اس فعل سے بچنے یا اسے برا سمجھنے کی کوشش نہیں کی لیکن اب جدید سائنس نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم جنس پرستوں میں کینسر کا مرض معمول سے دو گنا زیادہ پایا جاتا ہے اور یہ لوگ دیگر مردوں کی نسبت کم عمری میں کینسر کے شکار ہوتے ہیں۔

ٹیکنالوجی میں ساری دنیا کو مات دینے والی جاپانی قوم آج بھی فرسودہ خیالات کی مالک
یہ تحقیق بوسٹن یونیورسٹی کی ڈاکٹر Ulrike Boehmer نے کی جسے اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر Boehmer کہتی ہیں کہ ہم جنس پرست مردوں میں کینسر کی شرح 8 فیصد پائی گئی جبکہ دیگر مردوں میں یہ 5 فیصد ہے۔ ان کی تحقیق میں ہم جنس پرستوں میں ایڈز کی شرح بھی بہت زیادہ پائی گئی اور وہ کہتی ہیں کہ اس کا بھی کینسر سے تعلق ہے۔ ہم جنس پرست مرد عام طور پر پھیپھڑوں، خصیوں اور مقعد کے کینسر میں مبتلا پائے گئے اور یہ دیگر مردوں کی نسبت اوسطاً 10 سال کم عمر میں کینسر میں مبتلاگئے۔ ڈاکٹر Boehmer کی تحقیق سائنسی جریدے"Cancer" میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -