شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کاروائی ، 53 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کاروائی ، 53 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کاروائی ، 53 دہشت گرد ہلاک

  

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے شمالی وزیرستان میں فضائی کاروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 53 اہم دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

باردو سے بھری گاڑی سمیت گرفتار ہونے والے 6دہشت گردوں کی اپیلیں ہائی کورٹ سے خارج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے کی گئی فضائی کاروائی میں دہشت گردوں کی 6 پناہ گاہیں ، دھماکہ خیز مواد سے بھری 7 گاڑیاں اور اسلحہ کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کی یہ کاروائی آج شام کی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -