لاریب اغواءکیس ، سی پی ایل سی چیف احمد چنائے سمیت مغوی لاریب نے بھی موقف تبدیل کر لیا
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے بعد اغواءہونے والے نوجوان لاریب نے بھی اپنا بیان تبدیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کل رات اغواءہونے والے 26 سالہ نوجوان لاریب کے اغواءکا واقعہ بھی معمہ بن گیا ہے۔اغواءکے حوالے سے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے میڈیا کو ابتدائی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ رینجرز اہلکاروں نے ان کے گھر چھاپہ مارا تھا جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ اور بچے شدید پریشانی کا شکار تھے۔انہوں نے رینجرز کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اپنا موقف تبدیل کر دیا تھا ۔احمد چنائے نے پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ رینجرز اہلکار بطورسی پی ایل سی چیف مجھ سے مشاورت کرنے آئے تھے اور انہوں نے کوئی چھاپہ نہیں مارا۔
رینجرز نے بازیاب نہیں کروایا ،مغوی لاریب کا دعوی
دوسری جانب مغوی لاریب نے بھی اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے ۔اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں رینجرز اہلکاروں نے بازیاب نہیں کروایا جبکہ اپنے تازہ بیان میں لاریب کا کہنا ہے کہ وہ کہیں فرار نہیں ہوا بلکہ سب کے سامنے ہے۔اس نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ اسے رینجرز اہلکاروں نے بازیاب کروایا تھا جبکہ وہ اس وقت سہراب گوٹھ کے کسی علاقے میں موجود تھا۔لاریب کا کہنا تھا کہ اسے اسلحے کے زور پر گزشتہ رات شفیق موڑ کے قریب سے اغواءکیا گیا تھا جبکہ انہیں بازیاب کروانے میں رینجرز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
رینجرز اہلکاروں نے میرے گھر پرچھاپہ نہیں مارا : سی پی ایل سی چیف