توہین رسالت، ترکی کا فیس بک کے خلاف مستحسن اقدام

توہین رسالت، ترکی کا فیس بک کے خلاف مستحسن اقدام
توہین رسالت، ترکی کا فیس بک کے خلاف مستحسن اقدام

  


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی ایک عدالت نے فیس بک کو ایسے پیجز بند کرنے کا حکم دیا ہے جو گستاخانہ مواد شائع کر کے نبی کریم ﷺ کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اگر فیس بک نے ان پیجز کو بند نہ کیا تو پورے ملک میں فیس بک کو بند کر وادیا جائے گا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کی عدالت نے اتوار کے روز جاری کئے گئے حکم نامے میں واضح طور پر کہا ہے کہ فیس بک کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل نہ کئے جانے کی صورت میں اسے ملک بھر میں بلاک کر دیا جائے گا۔ اسی عدالت نے اس سے قبل یو ٹیوب اور ٹوئٹر سمیت متعدد ویب سائٹس پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کے بعد ترکی کے وزیراعظم احمد داووتگلو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہ بہت صاف اور اصولی موقف ہے اور سب کو اس کے بارے میں پتہ ہونا چاہئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...