فضائی کاروائی میں مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آج مرنے والوں کی تعداد 76 ہو گئی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی میں مزید 23 دہشتگرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہی روز کی جانے والی دوسری فضائی کاروائی میں مارے جانے والے شدت پسندوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فضائی کاروائی کی جس میں دہشتگردوں کو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کاروائی ، 53 دہشت گرد ہلاک