مشہور لوگوں کی مشکلات میں پرستاروں کی خوشیاں پوشیدہ تحقیق میں عجیب وغریب انکشاف

مشہور لوگوں کی مشکلات میں پرستاروں کی خوشیاں پوشیدہ تحقیق میں عجیب وغریب ...
مشہور لوگوں کی مشکلات میں پرستاروں کی خوشیاں پوشیدہ تحقیق میں عجیب وغریب انکشاف

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہر دلعزیز فلمی ستاروں اور دیگر مشہور و معروف شخصیات کے بارے میں آپ کو منفی یا بری خبر سنائی جائے تو آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ شائد آپ یہ کہیں گے کہ کسی کے بھی بارے میں بری خبر سن کر افسوس ہوتا ہے مگر جناب حقیقت یہ نہیں ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ان ستاروں کے بارے میں بری خبریں سن کا آپ کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ چین کی شین ین یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ لوگ اس بات کو تسلیم نہیں کرتے لیکن اگر وہ دیانتداری سے سوچ بچار کر کے جواب دیں تو جواب یہی ہو گا کہ بڑی بڑی اور مقبول شخصیات کے ساتھ کچھ برا ہو تو دل کو اچھا لگتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس تحقیق میں طالب علموں کے ایک گروپ کو مختلف قسم کی کہانیاں سنائیں اور ساتھ ہی ان کے دماغ کے سکین بھی حاصل کئے۔ ان طالب علموں کو نیک دل لوگوں کی کہانیاں سنائی گئیں جنہوں نے مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کی یا جنہوں نے گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر والدین تک پہنچایا اور ایسی کہانیاں بھی سنائی گئیں جس میں کسی فلمی ستارے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا یا کوئی ہیرو نشے کا عادی ہو کر مفلوج ہو گیا۔

دنیا کا واحد ملک جہاں آپ ایک لیٹر پٹرول1روپے سے بھی سستا خریدسکتے ہیں

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ دماغ کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ مقبول شخصیات کے ساتھ کچھ برا ہونے کا سوچ کر دماغ کو ایسے ہی خوشی ملی کہ گویا کوئی شاندار کھانا کھیا ہو یا جیسے لاٹری نکل آئی ہو۔ مشہور شخصیات کے بارے میں محض گپ شپ اور کھسر پھسر سے ہی ذہن تروتازہ اور خوش ہو جاتا ہے۔ گنگنز کالج لندن کے سائنسدان ایڈم پرکنز ہتے ہیں کہ فلمی ستاروں اور دیگر مشہور شخصیات پر ہر کوئی رشک کرتا ہے اور لاشعوری طور پر ہم ان سے حسد بھی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب ان کے بارے میں کوئی منفی یا بری خبر ملے تو دل خوش ہوتا ہے، مگر ہم یہ خوشی ظاہر نہیں کرتے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’’سوشل نیورو سائنس‘‘ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...