احمد چنائے نے موقف تبدیل کر کے خود کو جھوٹا ثابت کر دیا : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

احمد چنائے نے موقف تبدیل کر کے خود کو جھوٹا ثابت کر دیا : ایم کیو ایم رابطہ ...
احمد چنائے نے موقف تبدیل کر کے خود کو جھوٹا ثابت کر دیا : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاریب اغواءکیس کے حوالے سے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے اپنا موقف تبدیل کر کے خود کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ احمد چنائے نے کہا تھا کہ کہ وہ پریس کانفرنس میں سازشی عناصر کو بے نقاب کریں گے لیکن انہوں نے خود ہی اپنے موقف کو تبدیل کر دیا۔پریس کانفرنس میں ان کی زبان ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی جبکہ اس سے بہتر تھا کہ وہ پریس کانفرنس ہی نہ کرتے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس طرح احمد چنائے نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے جو کہ غلط ہے۔

لاریب اغواءکیس ، سی پی ایل سی چیف احمد چنائے سمیت مغوی لاریب نے بھی موقف تبدیل کر لیا

مزید :

کراچی -اہم خبریں -