متنازعہ باؤلنگ ایکشن کے سبب ’سنیل نرائن‘ کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے سے دستبردار

متنازعہ باؤلنگ ایکشن کے سبب ’سنیل نرائن‘ کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے سے دستبردار
متنازعہ باؤلنگ ایکشن کے سبب ’سنیل نرائن‘ کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے سے دستبردار

  

سینٹ لوشیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سپن باؤلر سنیل نرائن نے متنازعہ باؤلنگ ایکشن کے سبب کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں شمولیت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نرائن کرکٹ میں باقاعدہ واپس آ نے سے پہلے اپنا باؤلنگ ایکشن ٹھیک ہونے سے متعلق اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ سنیل نرائن پر آئی سی سی کی طرف سے تاحال کو ئی پابندی عائد نہیں کی گئی مگر ان کا باؤلنگ ایکشن دو بار رپورٹ کیا جا چکا ہے۔

شاہد آفریدی نے انگلش کاؤنٹی نارتھنٹس سے معاہدہ کر لیا

مزید :

کھیل -