متحدہ عرب امارات نے دنیا کا سب سے بڑا بلا بنا دیا

متحدہ عرب امارات نے دنیا کا سب سے بڑا بلا بنا دیا
 متحدہ عرب امارات نے دنیا کا سب سے بڑا بلا بنا دیا

  

بئی سٹی (نیوز ڈیسک) کرکٹ کا عالمی کپ شروع ہوا چاہتا ہے اور ایسے میں جہاں تمام ممالک اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے کچھ نہ کچھ کر رہی ہیں وہیں متحدہ عرب امارات نے دنیا کا سب سے بڑا بلا بنا دیا ہے تاکہ نہ صرف ٹیم کی حوصلہ افزائی ہو بلکہ ورلڈ ریکارڈ بھی بن جائے۔

دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں نمائش کیلئے رکھے گئے اس دیوقامت بلے کی لمبائی 32 میٹر اور چوڑائی 4 میٹر ہے۔ یہ بلا ٹی وی چینل OSU کی طرف سے تیار کروایا گیا ہے اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز سے درخواست کر دی گئی ہے کہ اسے دنیا کے سب سے بڑے بلے کے طور پر ورلڈ ریکارڈ تسلیم کیا جائے۔ اسے افقی سطح پر رکھا جائے تو یہ سات کاروں کی لمبائی کے برابر ہے اور کھڑا کیا جائے تو کسی 10 منزلہ عمارت کی طرح نظرآتا ہے۔ اس کا وزن 950 کلوگرام ہے اور یہ ایک عام بلے سے تقریباً 32 گنا لمبا ہے۔ یہ بلا مارچ کے اختتام تک نمائش کیلئے رکھا جائے گا اور اس دوران عام لوگوں کو اسے دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

وہ سوالات جو مر دوں کو خواتین سے کبھی نہیں پوچھنا چاہیے

مزید :

کھیل -