وزیر اعظم نواز شریف کا وفاقی کابینہ کو توسیع دینے پر غور، مشاورت جاری

وزیر اعظم نواز شریف کا وفاقی کابینہ کو توسیع دینے پر غور، مشاورت جاری
وزیر اعظم نواز شریف کا وفاقی کابینہ کو توسیع دینے پر غور، مشاورت جاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے وفاقی کابینہ میں توسیع اور رد وبدل کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ابتدائی طور پروزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر پارٹی قائدین کے درمیان مشاورت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت قانون، خارجہ اور دفاع کی وزارتوں کیلئے باقاعدہ وزرا ءتعینات کرنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف وزارتوں کیلئے وزرائے مملکت کا قیام بھی عمل لایا جائے گا۔

شیخ رشید احمد کی مدینہ منورہ میں علامہ طاہر القادری سے ملاقات

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -