سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ، 4 گرفتار

سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ، 4 گرفتار
سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ، 4 گرفتار

  

ڈی آئی خان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاجبکہ 4 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے کوٹ سلطان کے علاقے میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں بارودی مواد پھٹنے سے اہم طالبان کمانڈر ملنگی سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ڈی آئی خان میں صبح 6 بجے تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

بغداد ایئرپورٹ پر ’فلائی دبئی ‘ کے طیارے پر فائرنگ، ایمریٹس اوراتحادایئرلائنز کا فضائی آپریشن معطل

مزید :

ڈیرہ اسماعیل خان -