تھرپارکر،غذائی قلت کے باعث 5 مزید بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر،غذائی قلت کے باعث 5 مزید بچے دم توڑ گئے
تھرپارکر،غذائی قلت کے باعث 5 مزید بچے دم توڑ گئے

  

تھرپارکر(یوا ین پی)تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور چھاچھرومیں غذائی قلت کے باعث مزید تین بچے چل بسے۔ڈائریا اور غذائی قلت کے باعث چوبیس گھنٹوں میں اموات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔بچوں کی مسلسل اموات میں اضافے کے باوجود بھی تھرپارکر کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غفلت اور دواں کی کمی کی شکایات دور نہیں ہو سکیں۔ جس سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں گزشتہ روز ڈائریا اور غذائی قلت کے باعث مزید تین بچے دم توڑ گئے۔ جس کے باعث چوبیس گھنٹوں میں مرنے والے بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔رواں ماہ کے دوران ایک سو گیارہ بچے ڈائریا اور غذائی قلت کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔

مزید :

تھرپارکر -