نئی نویلی دلہن ہنی مون سے واپس آکر اپنے ڈاکٹر سے ملنے گئی تو دیکھتے ہی اس نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، ساری خوشیاں مٹی میں مل گئیں کیونکہ۔۔۔

نئی نویلی دلہن ہنی مون سے واپس آکر اپنے ڈاکٹر سے ملنے گئی تو دیکھتے ہی اس نے ...

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دلہن ہنی مون سے واپس آ کر معمولی صحت خراب ہونے پر اپنے ڈاکٹر کے پاس گئی لیکن ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ اس کی ساری خوشیاں خاک میں مل گئیں۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق برطانوی علاقے ہرٹ فورڈ شائر کی رہائشی 29سالہ کیلی کی کچھ عرصہ قبل 28سالہ روری سپل مین سے شادی ہوئی تھی، جس کے بعد وہ فرانسیسی جزیرے بورابورا پر ہنی مون کے لیے چلے گئے۔

دنیا کا بدقسمت ترین شوہر، پہلی بیوی ٹریفک حادثے میں مرگئی، دوسری شادی کی تو دلہن کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کیا تھا

رپورٹ کے مطابق بورابورا سے واپس برطانیہ آنے کے پانچ دن بعد کیلی کی طبیعت تھوڑی خراب ہوئی جس پر وہ ڈاکٹر کے پاس چلی گئی جہاں ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرنے کے بعد اسے بتایا کہ وہ رحم کے کینسر میں مبتلا ہے۔ تب سے کیلی کا علاج جاری ہے۔ کیلی کا کہنا ہے کہ ”جو مہینے ہماری زندگی کا بہترین وقت ہونا چاہیے تھا وہی بدترین وقت بن گیا ہے۔ ہم شادی شدہ جوڑے کے طور پر زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے تھے لیکن ہماری تمام منصوبہ بندی الٹ ہو گئی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...