روس کی وہ آبدوز جو 16 ایٹمی میزائلوں سمیت امریکی کشتی سے جاٹکرائی، دنیا سب سے خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی

روس کی وہ آبدوز جو 16 ایٹمی میزائلوں سمیت امریکی کشتی سے جاٹکرائی، دنیا سب سے ...
روس کی وہ آبدوز جو 16 ایٹمی میزائلوں سمیت امریکی کشتی سے جاٹکرائی، دنیا سب سے خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کئی عشروں تک سردجنگ کی لپیٹ میں رہی۔ اگرچہ یہ سرد جنگ کسی بڑے سانحے کے بغیر خاتمے کو پہنچ گئی لیکن اس دوران ایک ایسا خوفناک واقعہ بھی رونما ہو گیا تھا کہ دنیا ہولناک تباہی سے بال بال بچی تھی۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نومبر 1974ءکو سکاٹ لینڈ کے ساحل کے قریب سمندر میں پیش آیا جہاں روس کی ایٹمی آبدوز 16ایٹمی میزائلوں سمیت امریکی فوج کی کشتی سے جا ٹکرائی۔ خوش قسمتی سے ایٹمی ہتھیار نہ پھٹنے ورنہ دنیا دوسری جنگ عظیم سے بھی بڑی تباہی سے دوچار ہو جاتی۔

سب سے خوفناک ہتھیار، جو پل بھر میں کسی بھی ملک کا موسم بدل دے، طوفان لے آئے۔۔۔ کس ملک نے بناڈالا؟ پاکستانیوں کے لئے سب سے زیادہ تشویشناک خبر آگئی

رپورٹ کے مطابق اب تک یہ واقعہ دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رہا تاہم گزشتہ روز سی آئی اے نے جو خفیہ دستاویزات جاری کی ہیں ان میں اس واقعے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ یہ واقعہ ایک دستاویز کے ذریعے منظرعام پر آیا ہے جس پر لکھا ہوا تھا ”صرف امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ہنری کسنجر کے لیے“ گویا اس خط کے ذریعے صرف ہنری کسنجر کو اس واقعے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ سی آئی اے کی طرف سے لاکھوں صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کی گئی ہیں جن کے ذریعے جنگ عظیم دوم کے بعد سے کئی عشروں کے راز منظرعام پر آ گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی