بڑے عرب ملک میں پاکستانیوں نے دنیا کو پیچھے چھوڑدیا، اتنا مال بنالیا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے، تازہ رپورٹ میں بڑا انکشاف

بڑے عرب ملک میں پاکستانیوں نے دنیا کو پیچھے چھوڑدیا، اتنا مال بنالیا کہ سب ...

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ممالک کا رخ کرنے والے پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ہنر مند محنت کشوں کے طور پر کام کرتے ہوئے گزر اوقات کے اسباب جمع کرتی ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین جائدادوں کی خرید و فروخت کے سودے کروانے والوں میں پاکستانیوں کا بڑا نام ہے ، جو کمیشن کی مد میں ہر سال کروڑوں درہم کما رہے ہیں۔

عرب ملک سے پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر آگئی

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے سال 2016ءکے دوران ہونے والے کل 32932 سودوں کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس کے مطابق پراپرٹی ڈیلروں نے کمیشن کی مد میں ڈیڑھ ارب درہم سے زائد رقم کمائی۔ مارکیٹ میں پراپرٹی ڈیلروں کی تعداد کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات کے شہری سرفہرست ہیں جبکہ اس کے بعد پاکستانی اور بھارتی شہریوں کا نمبر ہے۔ پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ دیگر افرا دکا تعلق برطانیہ، مصر، روس، لبنان، اردن اور فلپائن جیسے ممالک سے ہے۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پراپرٹی کی مارکیٹ میں جہاں تقریباً 4ہزار مرد کام کررہے ہیں وہیں تقریباً 2ہزار خواتین بھی اس شعبے میں اپنا نام بناچکی ہیں۔ یہ پراپرٹی ڈیلر رئیل سٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، جو کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کا ریگولیٹری شعبہ ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...