خاتون کی گاڑی کو آگ لگ گئی، پہلے تو نکل کر بھاگی لیکن پھر اچانک کیا چیز لینے بھڑکتی گاڑی کے اندر کود گئی؟ جان کر انسان کو سمجھ نہیں آئے گی بے وقوفی پر افسوس کریں یا ہنسیں

خاتون کی گاڑی کو آگ لگ گئی، پہلے تو نکل کر بھاگی لیکن پھر اچانک کیا چیز لینے ...
خاتون کی گاڑی کو آگ لگ گئی، پہلے تو نکل کر بھاگی لیکن پھر اچانک کیا چیز لینے بھڑکتی گاڑی کے اندر کود گئی؟ جان کر انسان کو سمجھ نہیں آئے گی بے وقوفی پر افسوس کریں یا ہنسیں

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) اسے قیمتی پرس کی محبت کہئے یا شراب کے نشے کا اثر، چین کے شہر ڈاکنگ سٹی میں ایک خاتون نے دیکھنے والوںکو اس وقت حیران کر ڈالا جب وہ شعلوں میں لپٹی گاڑی کا دروازہ کھول کر اس میں سے اپنا پرس نکالنے کی کوشش کرنے لگی۔

ویب سائٹ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی بی ایم ڈبلیو 5 سیریز گاڑی سڑک کے درمیان لگے دھاتی جنگلے سے ٹکرائی تو اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ خاتون جان بچانے کیلئے لپک کر گاڑی سے باہر نکلی، لیکن لوگ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ وہ زندہ سلامت باہر آنے کے بعد پھر سے دہکتی ہوئی گاڑی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگی۔ خوش قسمتی سے دریں اثناءفائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچ چکا تھا۔ ایک اہلکار نے خاتون کو پکڑا اور کھینچ کر جلتی ہوئی گاڑی سے دور لے گیا۔ اس دوران وہ چیخ رہی تھی کہ اس کا قیمتی پرس گاڑی میں ہے۔

نوجوان لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کی ویڈیو فیس بک پر لگادی گئی، دنیا میں کہرام برپاہوگیا

بعد میں معلوم ہوا کہ خاتون نے جی بھر کر شراب پی رکھی تھی، اور شاید یہی وجہ تھی کہ اُسے پرس اپنی جان سے بھی قیمتی دکھائی دے رہا تھا۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے جلد ہی آگ بجھالی اور پھر پہلا کام یہی کیا کہ گاڑی سے پرس نکال کر خاتون کے حوالے کیا، تب کہیں اس کی جان میں جان آئی۔ کیسی دلچسپ بات ہے کہ یہ خاتون پرس کیلئے تو تڑپتی رہی لیکن اس بات پر زرا توجہ نہ دی کہ اس کی انتہائی قیمتی گاڑی جل کر راکھ ہوچکی تھی۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس