’میں اپنے منگیتر سے پیار نہیں کرتی، اس سے بس اس لئے شادی کررہی ہوں کہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے انٹرنیٹ صارفین کو ایسا راز بتادیا کہ سن کر کنواروں کو شادی سے ہی ڈر لگنے لگے

’میں اپنے منگیتر سے پیار نہیں کرتی، اس سے بس اس لئے شادی کررہی ہوں کہ۔۔۔‘ ...

لندن (نیوز ڈیسک) شادی ایک مقدس بندھن ہے جو ایک نئے گھر اور خاندان کی بنیاد بنتا ہے، لیکن یہ بات صرف روایت پسند مشرقی معاشرے سے تعلق رکھتی ہے۔ اہل مغرب اول تو شادی جیسے بکھیڑے میں پڑنا ہی پسند نہیں کرتے اور اگر شادی کرتے بھی ہیں تو ایسی ایسی وجوہات کی بناءپر کہ انسان حیرت میں ڈوبا ان کی ’جدید تہذیب‘ کے متعلق سوچتا ہی رہ جائے۔ ویب سائٹ whisperپر اظہار خیال کرنے والی خواتین اور کچھ مردوں نے بھی شادی کے کچھ ایسے ہی مقاصد بیان کئے ہیں کہ جن کے بارے میں آپ نے شاید پہلے کبھی نہ سنا ہو۔

مزیدپڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

ایک لڑکی نے سچ بیان کرتے ہوئے لکھا ” اب میرے دل میں اپنے منگیتر کیلئے ذرا بھی محبت نہیں رہی، لیکن پھر بھی شادی کررہی ہوں۔ میں اس جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتی کہ لوگوں کو بتاتی پھروں کہ شادی منسوخ ہوگئی ہے، بس اسی لئے شادی کر رہی ہوں۔“

ایک اور خاتون نے لکھا ”میں اس کی دولت کی خاطر اس سے شادی کررہی ہوں۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ مجھے خود غرض اور دولت کی پجارن کہیں گے، میرے لئے تو یہ اہم ہے کہ مجھے پیسہ مل جائے اور دوبارہ کبھی بے گھر نہ ہونا پڑے“

ایک نوجوان لڑکی نے شادی کو گھر والوں سے نجات کا زریعہ قرار دیتے ہوئے لکھا ”میں شادی اس لئے کررہی ہوں کہ یہ گھر سے فرار کا واحد راستہ نظر آرہا ہے۔ میں اپنے گھر والوں سے اتنی تنگ آچکی ہوں کہ جس طرح بھی اس گھر سے نکل سکوں، چلے گا۔“

اسی طرح ہونے والی شوہر کی تنخواہ کا ابھی سے حساب کتاب لگانے والی ایک لڑکی نے لکھا ”یہ کہنا اچھا تو نہیں لگتا، لیکن حقیقت یہی ہے کہ میں سوچ رہی ہوں کہ اس کی تنخواہ سے اپنے خواب پورے کروں گی۔ مجھے اس میں کوئی اور دلچسپی نہیں ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...