کشمیر پاکستان کی شہ رگ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ

مکرمی!کشمیر پاکستان سے اِس طرح جڑا ہوا ہے جیسے دل سے دھرکن ہم کشمیر اور اُس کے لوگوں سے 70سال سے وعدہ کر رہے ہیں کہ ہم اُن کو ایک دن آزادی،اصلی آزادی دلوائیں کے مگر افسوس کہ ابھی لگ رہا ہے کہ کئی سال اور لگ جائیں گے۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے بدتر سلوک کر رہا ہے آئے دن قتل و غارت، تشدد اور بے انصافی کی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں۔ یہ تو کشمیری عوام کا ہی حوصلہ ہے کہ وہ یہ سب برداشت کررہے ہیں۔ لیکن برہان وانی کے قتل کے بعد کشمیریوں کا جذبہ اور بھی بڑ ھ گیا ہے اور وہ اب اور بھی زیادہ ارادے کے پختہ ہو گئے ہیں۔ کشمیر کو جب تک آزادی نہیں ملتی وہ چپ نہیں رہیں گے اور جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ہم آخر دم تک کشمیر کے ساتھ ہیں نا صرف یہ بلکہ کشمیر پر اب دُنیا کو بات کرنا ہوگی اور اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا خود حق مِلے۔ (ندا اظہر ،ڈیفنس ،لاہور)۔

مزید : اداریہ