2017ء کشمیر کے نام (2)

2017ء کشمیر کے نام (2)
 2017ء کشمیر کے نام (2)

مسرت عالم بٹ(چیئرمین مسلم لیگ جموں و کشمیر ) نے جماعت الدعوۃ کے سال 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے کے حالیہ اعلان کو تاریخ ساز قرار دیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے حوالے سے جن جذبات و احساسات کا اظہار ہوا اور پورے سال کو کشمیریوں سے یکجہتی کے طور منانے کا اعلان کیا گیا ، یہ ہمارے لئے نہایت ہی حوصلہ افزاء ہے۔ میں مسلم لیگ کی جملہ قیادت کی جانب سے حافظ محمد سعید اور ان کی جماعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے حوالے سے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ اس سے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ بھارتی فورسز کے ہاتھوں ریاست جموں و کشمیر میں جاری قتل وغارت گری اور تنازعہ کشمیر کے جنوبی ایشیا پر پڑ نے والے منفی اثرات اُجاگر ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان کی حمایت اور حافظ محمد سعید جیسے غیر ت مندقائدین جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لئے نہایت قابل فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہماری جدوجہد دو قومی نظریہ کے اصولوں کے مطابق ہے اور ہماری مزاحمتی تحریک اس کی کامیابی اور تکمیل تک ہر سطح پران شاء اللہ جاری رہے گی۔

یاسمین راجہ (خاتون رہنماآل پارٹیز حریت کانفرنس)کا کہنا تھا کہہم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی طرف سے تمام مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کو ساتھ ملا کر تحریک چلانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان کاموقف نہایت ہی دیانت دارانہ اور بے باک ہے۔ جموں و کشمیر کے مسئلے کو اُجاگر کرنے کے حوالے سے مسلسل پروگراموں کا انعقاد کرنے پر ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں۔ سال 2017ء کو کشمیرکے نام کر نے اور فروری کے ابتدائی ایام میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کر کے اپنے ملی جذبات واحساسات اور کشمیر کے حوالے سے خصوصی توجہ کا واضح اور برملا اظہار کیا گیاہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ جہاں حکومت پاکستان تنازعہ کشمیر حل کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر اپنی مخلصانہ کوششیں کررہی ہے، وہاں حافظ محمد سعید جیسے نڈر اوربیباک دینی رہنماؤں کا کردار اور ہماری تحریک کا ساتھ دینا پوری کشمیری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔ ہم امیر جماعت الدعوۃ اور دیگر قیادت کی صحت و سلامتی، درازی عمراور دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے دل سے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھر کے مسلمان بھائی بہن ہمارے محسن ہیں،جنہوں نے تاریخ کے ہر نازک دور میں مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔ ہم ایک مرتبہ پھر اس اُمید کا اظہار کرتے ہیں کہ تنازعہ کشمیر حل ہونے تک حکومت پاکستان، عوام اور حافظ محمد سعید جیسے لیڈر ہمارا بھر پور ساتھ دیتے رہیں گے۔

فاروق احمد توحیدی(چیئرمین مسلم پولیٹیکل لیگ جموں و کشمیر)نے کہا کہ سال 2017ء کو جموں و کشمیر کے نام کرکے پورے پاکستان میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کرنے اور جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی اور جذبۂ اُخوت کو اُجاگر کرنے کے لئے 26جنوری سے پانچ فروری تک عشر�ۂکشمیر منانے کے اعلانا ت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ حافظ محمد سعید ایک اعلیٰ پایہ کے مدبر، دیندار اورغیرت مند مسلمان ہیں، جن کے دل میں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے سچی ہمدردی اور خیر خواہی کا جذبہ موجود ہے۔ امیر جماعت الدعوۃ جہاں پاکستان کی جان ہیں، وہیں جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی آن، بان و شان بھی ہیں جو ہر مسلمان کے دل میں رہتے ہیں اور جموں و کشمیر کا ہر باغیرت مسلمان حافظ محمد سعید کی بہت عزت اور قدرکرتا ہے۔ فاروق احمد توحیدی نے کہاکہ جہاں حکومت پاکستان تنازعہ کشمیر حل کر وانے کے لئے عالمی سطح پر جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی سیاسی و سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتی ہے، وہیں پاکستان کے عوام اور دینی جماعتوں کا کردار بھی نہایت ہی شاندار اور جاندار ہے۔ جماعت الدعوۃ نے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے حوالے سے جن جذبات و احساسات، ملّی ہم آہنگی اور دینی بھائی چارے کا اظہار کیا ہے،اُسے ہم انتہائی عزت و قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اوراس پر اُنہیں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔(ختم شد)

مزید : کالم

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...