شاہین کینگروز کی پکڑ نے نکلنے میں ناکام ، آسٹریلیا سیریز میں 4-1سے فاتح

شاہین کینگروز کی پکڑ نے نکلنے میں ناکام ، آسٹریلیا سیریز میں 4-1سے فاتح

ایڈیلیڈ( افضل افتخار)پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکاپانچواں میچ ایڈیلیڈاوول آسٹریلیامیں کھیلاگیاجس میںآسٹریلیانے پاکستان کو57رنزسے شکست دے کرپانچ ون ڈے میچوں کی سیریز4-1سے جیت لی۔آسٹریلیاکے ڈیوڈوارنر179رنزبناکرمین آف دی میچ رہے۔آسٹریلیانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو370رنزکاہدف دیا۔بڑے ہدف کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم نے 49.1اووروں میں9وکٹوں کے نقصان پر312رنزبنائے۔شعیب ملک زخمی ہونے کی وجہ سے اپنی اننگزمکمل نہ کرسکے،پاکستان کی جانب سے اظہرعلی اورشرجیل خان نے اوپننگ کی پاکستان کی پہلی وکٹ 10 کے مجموعی سکور پرگری جب کپتان اظہر علی صرف چھ رنز بنا کر واپس پویلین روانہ ہو گئے۔ انھیں سٹارک نے ایل بی ڈبلیو کیا۔اسکے بعدشرجیل خان اوربابراعظم نے دوسری وکٹ کی شاکت میں130رنزبنائے، دوسری وکٹ 140رنزپرگری جب شرجیل خان79رنزبناکرسٹارک کی گیندپرآؤٹ ہوئے اسکے بعدمحمدحفیظ بیٹنگ کے لئے آئے اوراپنی روایت برقراررکھتے ہوئے صرف3رنزبناکرسٹارک کی گیندپراسمیتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اسکے بعدشعب ملک بیٹنگ کے لئے آئے اور10رنزپرپیٹ کمنزکی تیزگیندکلائی پرلگنے سے زخمی ہوئے گئے اورتکلیف کے باعث اننگزادھوری چھوڑکرگراؤنڈسے باہرچلے گئے انکے بعدعمراکمل بیٹنگ کے لئے آئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 220رنزپرگری جب بابراعظم 100رنزبناکرجوش ہیزل ووڈکی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے بابراعظم نے109گیندوں پرایک چھکے اور7چوکوں کی مددسے اپنی سنچری مکمل کی۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 246رنزپرگری جب محمدرضوان 6رنزبناکرپیٹ کمنزکی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ276رنزپرگری جب عمراکمل46رنزبناکرپیٹ کمنزکی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے،ساتویں وکٹ276رنزپرگری جب محمدعامر17رنزبناکرفالکنرکی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے۔آٹھویں وکٹ312رنزپرگری جب حسن علی13رنزبناکرایڈم زمپاکی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے نویں وکٹ بھی312رنزپرگری جب وہاب ریاض 17رنزبناکرسٹارک کی گیدپربولڈہوگئے۔آسٹریلیاکی جانب سے مچل سٹارک نے4،پیٹ کمنزنے2،جوش ہیزل ووڈ،فالکنراورایڈم زامپانے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔اس اننگز کی خاص بات آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار بلے بازی تھی۔ انھوں نے پہلی وکٹ نے 284 رنز کی شراکت قائم کی جو کہ ایک نیا آسٹریلوی ریکارڈ ہے۔یہ 17 ویں بار ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچ میں پہلی وکٹ کی شرکت میں 100 سے زیادہ کی شرکت ہوئی ہے۔دوسری جانب یکم جنوری 2015 سے آسٹریلیا کا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوسط سکور 325 ہے اور آسٹریلوی ٹیم نے 13 اننگز میں سے نو اننگز میں 300 سے زیادہ سکور کیا ہے۔۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وانر اور ٹریوس ہیڈ نے کیا، محمد عامر کے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر اظہر علی نے محمدعامرکی گیندپرکیچ چھوڑدیا جس کے بعد انہوں نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر 284 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی اور وارنر 179 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جنید خان کے اسی اوور میں دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسٹیون اسمتھ تھے جنہوں نے 4 رنز بنائے اور وہاب ریاض نے ان کا شاندار کیچ لیا۔گلین میکسویل 13 اور میتھیو ویڈ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹریوس ہیڈ 128 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ پیٹر ہینڈس کومب ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل اسٹارک 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ حسن علی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 9 اوورز میں 100 رنز دیئے۔ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم باآسانی 400 رنز بنانے میں کامیاب رہے گی تاہم آخری اوورز میں یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے ایسا نہ ہو سکا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...