7500 اور 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہو گی

7500 اور 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہو گی

لاہور(اے پی پی ) 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری بروز بدھ کومنعقد ہو گی۔ یہ رواں سال کی تیسری جبکہ مجموعی طور پر69ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔جبکہ25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی یکم فروری بروز بدھ کو منعقد ہو گی۔

، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی چوتھی اور مجموعی طور پر20ویں قرعہ اندازی ہے۔قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا۔

مزید : کامرس