بھارت میں مقامی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،مسلمان اسپنر کا نیا ریکارڈ

بھارت میں مقامی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،مسلمان اسپنر کا نیا ریکارڈ

دہلی(اے این این)بھارت میں مقامی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مسلمان اسپنر نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر سرفراز اشرف نے کوئی رن دیئے بغیر 6کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھا کر انوکھا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔سرفراز نے اپنے اوور کی 5گیندوں پر 5وکٹیں لیں لیکن چھٹی گیند پر اپیل مسترد کریئے جانے کی صورت چھٹی وکٹ حاصل کر کے دو ہیٹرکس کرنے میں ناکام رہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے اس کارکردگی کے بعد انہیں سلیکٹرز آئی پی ایل کیلئے سلیکٹ کرلیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...