ایمریٹس نے کروشیا کے لئے یومیہ پروازوں کا اعلان کردیا

ایمریٹس نے کروشیا کے لئے یومیہ پروازوں کا اعلان کردیا
 ایمریٹس نے کروشیا کے لئے یومیہ پروازوں کا اعلان کردیا

لاہور(پ ر) ایمریٹس نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے کروشیا کے دار الحکومت زغرب کیلئے یومیہ پرواز کا آغاز کر کے وہ اپنے نیٹ ورک کو یورپ میں مزید پھیلا رہے ہیں۔ اس نئے جنوب مشرقی مقام پر پرواز کیلئے ایمریٹس کا بوئنگ 777-300 طیارہ آپریٹ کرے گا اور یہ زغرب آنے یا وہاں سے جانے والا واحد بڑا طیارہ ہو گا۔ایمریٹس کے وائس پریذیڈینٹ اور چیف کمرشل آفیسر تھیاری اینٹی نوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، ’’ ایمریٹس سال 2003سے کروشیا میں موجود ہے ۔اس تناظر میں مکمل فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ ایک لازمی امر تھا۔ایمریٹس اپنے عالمی روٹ نیٹ ورک میں اس قدرتی حسن سے آراستہ مقام کی شمولیت پر بہت مسرور ہے۔ ہم کروشیا میں اپنے پارٹنرز اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اپنے صارفین کو جدید طیاروں پر مشتمل اپنے فلیٹ سے سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ہم کروشیا اور دبئی کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے بھی پر عزم ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور ایشیاء پیسفک سے بھی سیاحت میں اضافے کیلئے کوشش کریں گے کیونکہ اس روٹ پر ایمریٹس 45 پروازیں آپریٹ کرتا ہے۔ ‘‘

زغرب کیلئے یہ نئی پرواز ایمریٹس کے مسافروں کو ایک خوبصورت خطے تک رسائی فراہم کرے گا۔ یہ شہر تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھتا ہے جہاں بہار اور گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کیلئے بہت سے دلفریب کیفے اور ریسٹورنٹ موجود ہیں ۔ملک کے شمال مغرب میں موجود دار الحکومت پر جوش سیاحوں کو پہاڑوں اور نیشنل پارکس تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔ سیاح قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس خوبصورت مقام کی تصاویر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔ موسم سرما میں پہاڑوں پر موجود سجما اسکی ریسورٹ صرف 20 منٹ کی دوری پر موجود ہے اور یہ مصروف ایلپائن سلوپس کا ایک بہترین متبادل ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...