شرجیل خان نے آسٹریلیا کیخلاف ریکارڈ بناکرنئی تاریخ رقم کردی

شرجیل خان نے آسٹریلیا کیخلاف ریکارڈ بناکرنئی تاریخ رقم کردی

ایڈیلیڈ(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے سیریز کے مسلسل تین میچوں میں 50 سے زائد سکور بنا کر ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔شرجیل خان یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے دوملکی سیریزمسلسل تین میچوں 50 سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ جارحانہ بیٹنگ کرنے والے شرجیل خان نے پانچویں ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 69 گیندوں پر79 رنزبنائے۔

آسٹریلیا کے 370 رنز کے ہد ف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی