اینڈریو سٹراس کی آل ٹائم الیون میں شعیب اختر کو شامل کرلیا گیا

اینڈریو سٹراس کی آل ٹائم الیون میں شعیب اختر کو شامل کرلیا گیا

لندن(اے این این)سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس نے اپنی آل ٹائم الیون میں پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو شامل کرلیا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سابق انگلش اوپنر کا انتخاب نہیں بن پائے، حیران کن طور پر رکی پونٹنگ اور کمار سنگاکارا بھی ان کے معیار پر پورا نہیں اترپائے، ٹنڈولکر ان کی ٹیم میں شامل واحد بھارتی ثابت ہوئے۔اسی طرح انھوں نے ڈیل اسٹین پر بھی مورن مورکل کو ترجیح دی، اسٹروس کی آل ٹائم الیون میں مارکوس ٹریسکوتھک، الیسٹرکک، جسٹن لینگر، جیک کیلس، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، مورن مورکل، گلین میک گرا اور شعیب اختر شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی