ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے ملازمین کے معاوضے میں اضافے کا اعلان

ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے ملازمین کے معاوضے میں اضافے کا اعلان
 ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے ملازمین کے معاوضے میں اضافے کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

[لاہور(پ ر)پاکستان کے نجی شعبہ کے نمایاں ترین بینک، ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سٹاف کی فلاح و بہبود کے پیشِ نظر اپنے مستقل کلیریکل اور سیکیورٹی سٹاف کی تنخواہوں کے ساتھ مختلف الاؤنسز میں اضافہ کردیا ہے۔کامیاب مذاکرات کے عمل کے بعد، ایم سی بی بینک کی انتظامیہ اور ایم سی بی سٹاف یونین آف پاکستان نے یکم جنوری، 2017 سے نافذالعمل معاہدے پر دستخط کرنے کے ساتھ اگلے دو سالوں کے لیے ملازمین کے معاوضوں کی شرائط کی تجدید کی۔ ایم سی بی بینک کی انتظامیہ کی طرف سے افرادی قوت گروپ کے سربراہ عثمان حسن، اور ریافت خان جدون، صدر ایم سی بی سٹاف یونین آف پاکستان (سی بی اے) نے ایم سی بی ہاؤس، لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔ایم سی بی سٹاف یونین آف پاکستان کے صدر ریافت خان جدون نے کہا کہ ایم سی بی بینک کے تمام ملازمین بینک کی کامیابی کی کہانی کے بنیادی حصہ تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینک کی ترقی کا انحصار سٹاف کی نشوونما اور ترقی پر ہے جو ایم سی بی بینک کے ساتھ انتہائی مخلص تھے۔

مزید : کامرس