قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کاستارہ گردش میںآگیا

قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کاستارہ گردش میںآگیا

ایڈیلیڈ(افضل افتخار)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کاستارہ گردش میں آگیاآسٹریلیاکے خلاف مقررہ وقت میں اوورمکمل نہ کرنے کی وجہ سے پابندی کاخطرہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی جو ون ڈے کرکٹ میں اپنی ناقص کارکردگی اور اْن کی کپتانی بھی ۔شدید خطرے کی زد میں ہے۔کئی مسائل میں گھرے پاکستانی ون ڈے کپتان اظہرعلی کے سر پر اب ایک میچ کی پابندی کا خطرہ بھی منڈلانے لگاہے کیونکہ اْس کی قیادت میں پاکستان ٹیم ایڈیلیڈمیں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں پچاس اوورز پورے کرنے میں ناکام رہی۔پاکستان ٹیم نے پہلے فیلڈنگ کرتے ہوئے پچاس اوورزپھینکنے کیلئے چارگھنٹے لئے جو کہ آئی سی سی کے مقررکردہ وقت سے 30 منٹ زائد ہیں۔اگر اس تاخیر کا مکمل طورپر ذمہ داراظہرعلی کو ٹھہرایاگیا تواْس پر اگلے ون ڈے کی پابندی عائد ہوسکتی ہے تاہم اس کا اس سیریزپرکوئی اثرنہیں پڑے گا کیونکہ اس میچ کے دورہ آسٹریلیابھی اختتام پذیر ہوجائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی