پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کارحجان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کارحجان

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روززبردست تیزی کارحجان دیکھا گیااورکے ایس ای100انڈیکس سابقہ تمام ریکارڈتوڑتاہواملکی تاریخ کی50100پوائنٹس کی بلندترین سطح پربندہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں51ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے سرمائے کاحجم99کھرب سے بڑھ کر 100کھرب روپے سطح پرجاپہنچا۔جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں435.59 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای 100انڈیکس 49756.77پوائنٹس سے بڑھ کر 50192.36 پوائنٹس پرجاپہنچااسی 322.19پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 26977.61پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس33951.92پوائنٹس سے بڑھ کر 34129 .25 پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں51ارب97 کروڑ 93 لاکھ 9 ہزار 530 روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم99 کھرب 51 ارب 92 کروڑ 86 لاکھ 90ہزار765روپے سے بڑھ کر100 کھرب 3 ارب 90 کروڑ80لاکھ295روپے ہوگیا۔

جمعرات کومارکیٹ میں44کروڑ97لاکھ17ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو21ارب روپے تک محدودرہی جبکہ بدھ کے روز45کروڑ94لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو25ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طورپر437کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے237کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،184میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ7کروڑ40لاکھ،جاپان پاور3کروڑ23لاکھ،پی آئی اے2کروڑ61لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ2کروڑ60لاکھ اورعائشہ اسٹیل مل 2کروڑ11لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے باٹاپاک کے بھاؤمیں37.41روپے اورتھال انڈس کاپوریشن کے بھاؤمیں24روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤمیں350روپے اورہینوپاک موٹرکے بھاؤمیں85.47روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔#

مزید : کامرس