ایس این جی پی ایل کا 52 سالانہ عمومی اجلاس، سالانہ گوشوارے برائے سال 2015-16کی منظوری دی گئی

ایس این جی پی ایل کا 52 سالانہ عمومی اجلاس، سالانہ گوشوارے برائے سال 2015-16کی ...

لاہور(پ رر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا بانواں (52) سالانہ اجلاس عام، گذشتہ روز لاہور میں مقامی ہوٹل میں چئیرمین بورڈ، محمد سعید مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کھاتہ داروں کے سامنے کمپنی کے سالانہ حسابات اکاونٹس برائے سال مختمنہ 30جون 2016 ؁ء پیش کئے گئے۔ بیان کردہ حسابات کے مطابق کمپنی نے بیان کردہ مالی سال میں 124ملین روپوں کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا۔ کمپنی انتظامیہ اپنی ان تھک اور دن رات کاوشوں کے باعث کمپنی یو۔ایف۔جی (ان اکاونٹڈ فار گیس ) کی سطح کم کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں کھاتے داران نے اے۔ایف۔فرفوسن اینڈ کمپنی کے چارٹرڈ اکاونٹنٹ کو سال 2016-17 ؁ء کے لئے بطور آڈیٹر بھی منظور کیا گیا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...