گلزار فیروزفیڈریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات کے چیئرمین نامزد

گلزار فیروزفیڈریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات کے چیئرمین نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی)نے ایک بار پھرملک کے معروف صنعتکار اورماہر ماحولیات گلزار فیروز کوفیڈریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات کا چیئرمین نامزد کردیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرایف طفیل نے فیڈریشن کے نئے سال کیلئے قائم کی جانے والی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی ابتداء ماحولیات کی اسٹینڈنگ کمیٹی سے کی ہے اور مذکورہ کمیٹی کے چیئرمین کیلئے گلزار فیروز کو چیئرمین مقرر کرنے کا باضابطہ لیٹر جاری کردیا ہے۔گلزار فیروزاس سے قبل بھی ماحولیات کمیٹی کے مسلسل4 سال چیئرمین رہ چکے ہیں۔وہ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے)کے بھی7بار چیئرمین رہے اور انہیں ماحولیات کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز عطا کیا ہے۔

گلزار فیروزکو ترکی میں ای سی اوکے10ممبرممالک کی جانب سے گولڈ میڈل بھی دیا جاچکا ہے۔
*****

مزید :

کامرس -