روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 500 روپے اور 6 ہزار 966 روپے پر بند

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 500 روپے اور 6 ہزار 966 روپے پر بند

کراچی (این این آئی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعرات کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 550 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 500 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 20 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 966 روپے رہ گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 635 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 111 روپے پر بند ہوئے۔ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 6 ہزار 457 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 150 روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سانگھڑ اور میرپورخاص کی روئی کی بالترتیب 600 گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 150 روپے فی من رہے جبکہ پیرمحل کی روئی کی 257 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 400 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بہاولنگر کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 700 روپے فی من رہے۔ اسی طرح یزمان منڈی، فقیر والی اور ہارون آباد کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...