ایف پی سی سی آئی ایگزیکٹو کمیٹی کا نائب صدور کے اختیار سلب کرنے پر اظہارِ تشویش

ایف پی سی سی آئی ایگزیکٹو کمیٹی کا نائب صدور کے اختیار سلب کرنے پر اظہارِ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے فیڈریشن صدر زبیر طفیل کی نائب صدور کے جائز اختیارات سلب کرنے کی آمرانہ سوچ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اس سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میاں انجم نثار‘ ڈاکٹر شہلا جاوید ‘ فہمیدہ جمالی ‘ میاں عثمان ذوالفقار ‘ محمد وزیر خان ‘ شاہد الرحمان اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے فیڈریشن کے نائب صدور جو اپنے چیمبرز سے منتخب ہو کر اور ایک مینڈیٹ لے کر آتے ہیں وہ کئی سالوں سے قائمہ کمیٹیوں کو قائم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اوریہ ان کا قانون حق ہے۔ لیکن اس دفعہ فیڈریشن کے صدر کی طرف سے غیر قانونی خط کے ذریعے نائب صدور کو اس عمل سے روکا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ بھی صدر کا اختیار ہے جو کہ اُن کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے مزید کہا کہ فیڈریشن چیمبرز اس ملک کی ایپکس ٹریڈ باڈی جس میں ہر فرد جو منتخب ہو کر آتے ہے کے تعین کردہ اختیارات ہیں جس کے مطابق وہ متعلقہ صوبوں کے معاملات کو حل کروانے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر کوئی بھی ایک صدر اس طرح کے آمرانہ اقدامات کرے گا اور ان سے رینجل قائمہ کمیٹیوں کے اختیارات بھی واپس لے گا تو اس سے ادارے کا وقار مجروح ہوگا۔

سابق صدر ایف پی سی سی آئی سینیٹر غلام علی نے کہا کہ ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور صدر زبیر طفیل کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے وہ اس ادارے کا وقار مجروح کر رہے ہیں۔ جو اختیارات نائب صدور کے ہیں وہ انہیں استعمال کرنے چاہئیں اور جو اختیارات صدر کے ہیں وہ صدر کو استعمال کرنے چاہئیں اور یہی جمہوریت کا حسن ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگر فیڈریشن کے صدر سی او TDAPایس ایم منیر کی آشیر باد سے ایسے اقدامات سے باز نہ آئے تو حکومتی حلقوں میں فیڈریشن کے صدر کا عہدے کے وقار میں کمی آ جائے گی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر زبیر طفیل رولز آف بزنس کے تحت اپنا مقرر کردہ وقت گزاریں گے اور اپنے کیے گئے آمرانہ اقدامات پر نظر ثانی کریں گے۔ #/s#

مزید :

کامرس -