اداکاری میں اپنا نام بنانے کے لئے دل وجان سے محنت کروں گی،بیا خان

اداکاری میں اپنا نام بنانے کے لئے دل وجان سے محنت کروں گی،بیا خان
 اداکاری میں اپنا نام بنانے کے لئے دل وجان سے محنت کروں گی،بیا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل بیاخان نے کہاہے کہ ماڈلنگ ان کا شوق اور اداکاری ان کی منزل ہے۔ایک سوال کے جواب میں بیاخان نے کہاکہ وہ بہت چھوٹی عمر سے ہی اداکاری کررہی ہیں اور اس وقت شوبزانڈسٹری میں بھی کم عمراداکارہ ہیں اس وقت وہ ایک ڈرامہ سیریل ’’چھوٹی سی آشا‘‘میں بھی مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔بیاخان نے کہاکہ انہیں ایک دو فلموں کی آفرز آئی ہیں مگر وہ خود کو ابھی اس قابل نہیں سمجھتیں ابھی وہ کچھ ڈرامہ سیریلز میں کام کرینگی اداکاری کے اسرارورموز سیکھیں گی پھر فلم کی طرف آئیں گی بیاخان نے مزیدکہاکہ وہ ریمپ پر واک کرنے کے لیئے تیار ہیں اور کچھ ہی دنوں میں ان کے پرستار انہیں ریمپ پر واک کرتا دیکھ لیں گے۔یاد رہے کہ بیاخان اداکارہ لائبہ خان کی چھوٹی بہن ہیں اور لائبہ خان انہیں پرموٹ کرنے کے لیئے ایک فلم بھی شروع کررہی ہیں جس میں نامور اداکاروں کے ساتھ بیاخان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

مزید :

کلچر -