میڈونا کی افریقی ملک ملاوی سے مزید دو بچے گود لینے کی افواہوں کی تردید

میڈونا کی افریقی ملک ملاوی سے مزید دو بچے گود لینے کی افواہوں کی تردید
 میڈونا کی افریقی ملک ملاوی سے مزید دو بچے گود لینے کی افواہوں کی تردید

لاس اینجلس(اے پی پی) امریکی پاپ سپر سٹار میڈونا نے افریقی ملک ملاوی سے مزید دو بچے گود لینے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔ میڈونا نے ملاوی سے مزید دو بچے گود لینے کی خبروں کی تردید ملاوی کے شہر ینطیرے کے دورے کے دوران ایک گفتگو میں کی ہے ۔ جہاں وہ ایک خیراتی ادارہ چلا رہی ہیں۔ ملاوی کے دارالحکومت لیلونگے کی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ وہ میڈوینا کی طرف سے مزید دو بچے گود لینے کی درخواست پر غور کر رہے ہیں جبکہ عالمی میڈیا نے میڈونا کو دو نامعلوم بچوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتے بھی دیکھا تھا تاہم میڈونا نے کہا کہ میں ملاوی میں بچوں کے ہسپتال کا دورہ اور خیراتی ادارے کے معاملات دیکھنے آئی ہوں ، بچوں کو گود لینے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ میڈونا کا خیراتی ادارہ بنطیرے میں بچوں کے ہسپتال کے سرجیکل یونٹ کو چلا رہاہے ۔

hma/skr/rmq 1220

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...