فلمسازی کے لئے بہترین وقت ہے مگر جلد بازی کی بھی ضرورت نہیں ‘ جاوید شیخ
لاہور ( فلم رپورٹر) سینئر ادکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بہت کوششوں کے بعد ہم پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک بار کامیابی کے سفر لے جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور یہ فلمسازی کیلئے بہترین وقت ہے مگر جلد بازی کی بھی ضرورت نہیں ۔ ا جاوید شیخ کا کہناہے کہ ٹی وی ڈرامے نے عوام کو نئی راہ دکھائی ہے، ٹیلی ویژن ڈراموں کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اچھی کہانیاں اور عمدہ پروڈکشن ہے جس طرح ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مقابلے کا رجحان ہے، اس طرح ہماری فلم انڈسٹری میں اسی رجحان کو تقویت دینے کی ضرورت ہی۔انہوں نے کہا کہ ابھی ابتدا ہے اور ابھی بہت سے چیلنج ہمارے سامنے ہیں کیونکہ اس وقت وہی کامیاب ہوگا جو عوام کے مزاج کے مطابق اچھے موضوعات کے ساتھ فلم بنائے گا۔