عریشہ علی کی کراچی میں دھوم مچانے کے بعد لاہور واپسی

عریشہ علی کی کراچی میں دھوم مچانے کے بعد لاہور واپسی

لاہور(فلم رپورٹر)معروف صوفی گلوکارہ عریشہ علی کراچی میں دھوم مچانے کے بعد لاہورلوٹ آئیں،تفصیلات کے مطابق عریشہ علی نے علیز میڈیا کے ساتھ معاہدے کے بعد اپنا پہلا شوکراچی میں کیا جہاں وہ ایک ہفتہ تک مختلف میوزیکل شوزمیں پرفارم کرتی رہیں جہاں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا ان شوز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عابدہ پروین کے بعد عریشہ علی پہلی سنگر ہیں جنہوں نے اپنے صوفی گائیکی سے اپنا نام بنالیا ہے اور انہیں نجی محفلوں میں بہت زیادہ سراہا گیا۔لاہور ائیرپورٹ پر عریشہ علی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ یہ کراچی میں ان کا پہلا باقاعدہ شوتھا جس میں بہت سارے لوگ بھی شامل تھے جب انہوں نے مشہور صوفی کلام گایا تو انہیں بیحد سراہا گیا۔

عریشہ علی نے بتایاکہ کراچی میں ایک ہفتہ قیام کے دوران انہوں نے بہت سارے میوزک شوزمیں پرفارم کیا جس میں ان کی پرفارمنس کو سراہاگیا تھا ان شوزمیں کراچی کے نامور موسیقار اور اساتذہ بھی شریک تھے جنہوں نے اسے سنا اور داد سے نوازا عریشہ علی نے مذید کہاکہ علیز میڈیاکے ساتھ معاہدہ ان کے لیئے بہت لکی ثابت ہواہے اور آغاز میں ہی انہیں اتنی پزیرائی ملی ہے جس پر وہ علیزمیڈیاکی بیحد مشکور ہیں اور کوشش کرینگی کہ آئندہ ہونیوالے شوزمیں بھی اس سے بڑھ کر پرفارم کریں اس ٹور میں ان کے ہمراہ ان کے میوزیشنز ظہیر عباس ،خرم عباس اور کمپئیر اریج خان بھی شریک تھیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...