مظہرراہی کے نئے صوفی سونگ’’رہنا رب دا ناں‘‘ کی ریکارڈنگ کاآغاز

مظہرراہی کے نئے صوفی سونگ’’رہنا رب دا ناں‘‘ کی ریکارڈنگ کاآغاز

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی نے اپنے نئے صوفی سونگ’’رہنا رب دا ناں‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا،تفصیلات کے مطابق اس صوفی گانے کی ریکارڈنگ مقامی سٹوڈیومیں شروع کردی گئی ہے اس گانے کی موسیقی سہیل عباس ترتیب دے رہے ہیں جبکہ اس کی شاعری ملک آصف شہزاد کی لکھی ہوئی ہے۔ایک ملاقات کے دوران مظہررہی نے بتایاکہ یہ ان کا پہلا صوفی سونگ ہے جسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ یہ گانا کوک سٹوڈیوسٹائل میں فلمایا جائیگا جسے جدید ترین سیٹ پر جدید کیمروں سے عکسبندکیاجائیگا۔

مزید : کلچر