دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا ، شاہدہ منی

دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا ، شاہدہ منی
دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا ، شاہدہ منی

  

لاہور (فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا ، فنکار پیدائشی طور پر ہی اپنے اندر صلاحیتیں لے کر پیدا ہوتا ہے جس سے آگے چل کر وہ فن کے شعبے میں نام پیدا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو مواقع میسر نہیں ہیں ۔ گلوکاری کا فن میں نے استادوں سے حاصل کیاہے مگر گلوکاری کا فن قدرتی طور پر ہی میرے اندر موجود تھا اور اس کے ساتھ اب دیگر شعبوں میں بھی کام کر رہی ہوں تو میں سمجھتی ہوں کہ اس کی صلاحیتیں بھی مجھ میں تھیں جو وقت کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں ۔شاہدہ منی نے کہا کہ گلوکاری سمیت دیگر شعبوں میں جہاں مجھے قدرت نے کامیابی عطاء کی ہے اس پر میں اپنے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جو بھی پراجیکٹ شروع کرتی ہوں اس میں عوامی خواہشات کو سب سے پہلے مد نظر رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے کامیابیاں ملی ہیں ۔

مزید : کلچر