’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ کو ریلیز کرنے کی تیاریاں

’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ کو ریلیز کرنے کی تیاریاں

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر نوید رضا کی نئی پنجابی فلم’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ کو ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ نوید رضا نے بتایاکہ اداکارہ مدھو اور شمس رانا کی اس نئی فلم کو پاکستان کے بہترین سینما گھروں میں ریلیز کیا جائیگا۔اس فلم کے تمام تر تکنیکی معاملات مکمل کئے جاچکے ہیں اور سنسر سے سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد اس کو مارچ میں ریلیز کردیا جائیگا۔اس فلم کے پروڈیوسر ایڈوکیٹ فہیم صفدر ہیں ،کوپروڈیوسر ملک آصف شہزاد،مصنف رخسانہ ناز،کیمرہ مین سعید احمد،سجاد احمد جبکہ موسیقار چھکولہری،حسن ترک ہیں۔اس فلم کے گیت حوریہ خان،رضی علی،نرمل شاہ اور شہزاد علی خان قوال نے گائے ہیں جبکہ نغمہ نگار مشتاق علوی،عارف شہاد اور ملک آصف شہزادہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں صائمہ جان، سلطان بلا،نایاب،عارف گوندل،مٹھو برال،عابدہ بیگ ، نشین بٹ اور سلیم حسن سمیت دیگر نئے و پرانے اداکار شامل ہیں۔

مزید : کلچر