فلم ’’دی باس بے بی‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں

فلم ’’دی باس بے بی‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)اینی میٹڈ فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ کامیڈی فلم '’’دی باس بے بی‘‘ ' کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔معروف امریکی ناول نگارمرلا فریزی کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے سات سالہ بچے کی کہانی ہے جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں ۔یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اْٹھواتے جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگتا ہے۔چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لیے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہیں سمجھتا۔
ریمزے این نیٹو کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں ایلس بالڈوِن، اسٹیوبیس کیمی ، جِمی کیمیل اور لیزا کارڈروف سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
ڈریم ورکس اینی میشن کی تیارکردہ دو بھائیوں کے درمیان دلچسپ تکرار پر مبنی یہ کامیڈی فلم ٹونٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -