سائنس فکشن فلم’’ گارجینز آف دی گلیکسی ٹو ‘‘کی نئی جھلکیاں جاری

سائنس فکشن فلم’’ گارجینز آف دی گلیکسی ٹو ‘‘کی نئی جھلکیاں جاری

واشنگٹن (این این آئی)ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن مووی گارجینز آف دی گلیکسی ٹو کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں فلم پانچ مئی کو ریلیز کی جائے گی۔2014ء میں کھڑکی توڑ کمائی کرنے والی دی گارجین آف دی گلیکسی کا سیکوئل تیار کرلیا گیا ہے فلم کی کہانی پچھلی سیریز کے طرح ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

دی گارجین آف دی گلیکسی ٹو کے کرداروں میں وین ڈیزل، کرس پریٹ، بریڈی کاپر سمیت کئی نامور ہالی ووڈ اداکار حصہ لے رہے ہیں مار دھاڑ سے بھرپور سائنس فکشن فلم05 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر