نعتِ رسولؐ مقبول

نعتِ رسولؐ مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بزم کونین سجانے کے لئے آپ آئے
شمع توحید جلانے کے لئے آپ آئے
ایک پیغام، جو ہر دل میں اجالا کر دے
ساری دنیا کو سنانے کے لئے آپ آئے
ایک مدت سے بھٹکتے ہوئے انسانوں کو
ایک مرکز پہ بلانے کے لئے آپ آئے
نا خدا بن کے ابلتے ہوئے طوفانوں میں
کشتیاں پار لگانے کے لئے آپ آئے
قافلہ والے بھٹک جائیں نہ منزل سے کہیں
دور تک راہ دکھانے کے لئے آپ آئے
چشمِ بیدار کو اسرارِ خدائی بخشے
سونے والوں کو جگانے کے لئے آپ آئے
(ساغر صدیقی مرحوم)

مزید :

ایڈیشن 1 -