ایل ڈی اے کے آپریشن میں تیزی ٹاؤن شپ میں 18شادی ہال سیل

ایل ڈی اے کے آپریشن میں تیزی ٹاؤن شپ میں 18شادی ہال سیل

 لاہور(اپنے خبر نگارسے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے ٹاؤن شپ میں کارروائی کر کے دو مارکیز سمیت 18شادی ہال سر بمہر کر دیئے ۔ ان پلاٹوں کے لئے رہائشی یا دفتری عمارتوں کے نقشے پاس کرا کر وہاں شادی ہال قائم کر لئے گئے تھے ۔ ایل ڈی اے کی طرف سے ان پلاٹوں پر شادی ہالوں کی تعمیر کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔قواعد کے تحت مارکی لگانے کے لئے کم از کم آٹھ کنال اراضی جبکہ شادی ہال کی تعمیر کے لئے کم از کم چار کنال جگہ ہونا لازمی ہے ۔سربمہر کئے جانے والے شادی ہالوں میں پیکو روڈ پر قائم میاں بینکوئٹ ہا ل ‘مہاراجا‘النور میرج ہال‘لے گرینڈ میرج ہال‘عروش میرج ہال‘القریش بینکوئٹ ہال‘النور جناتا میرج ہال‘زادار پیلس بینکوئٹ ہال‘سہاگ میرج لان‘اوک ڈیلے‘پرائم بینکوئٹ ہال‘شاہی ہٹ‘احمد میرج ہال‘حمزہ میرج ہال‘الحمر بینکوئٹ ہال ‘ نور بینکوئٹ ہال اور سربمہر کئے جانے والے مارکیز میں پیکو روڈ پر قائم مارکی اورگورمے براڈوے مارکی شامل ہیں۔شہریوں نے ایل ڈی اے کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کرنا چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...