لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 4افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 4افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور(اپنے خبر نگار سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے چار ا فسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون محمد اسد امیر کوتبدیل کر کے ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ لگا دیا ہے ۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون عاصم کو ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔ ڈائریکٹر ریکوری رضاظہور وٹو کو تبدیل کر کے انہیں ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسر اقبال فرید ملک کو ڈائریکٹر ریکوری تعینات کر کے انہیں ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ طارق محمود سے ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کا ا ضافی چارج واپس لے لیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...